آشوب چشم ، پنجاب کے تعلیمی ادارے 4 روز کیلئے بند

school

پنجاب میں آشوب چشم کی بڑھتی وبا کے پیش نظر جمعرات اور ہفتہ کو نجی اور سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا، جہاں طالبات نے سکول میں روشنی اور پنکھے کم ہونے کی بھی شکایت کی۔

پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

حکومتی ہدایات کے باوجود سکول میں  آشوب چشم کی شکار طالبات حاضر تھیں ، جس پر نگران وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اسکول کو فوری طور پر اسکول طلب کر لیا ۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی  جبکہ  12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی کی چھٹی ہو گی۔

سوموار کو صبح تمام اسکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے ، جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی انکو واپس گھروں کو بھیج دیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں