خام تیل کے بعد روس نے پاکستان کو گیس بھی مہیا کر دی.
روسی سفارتخانے کے مطابق روس سے پاکستان کو1000 میٹرک ٹن ایل پی جی گیس کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔
روسی سفارتخانے کے مطابق ایل پی جی ایران کے سرخس اکنامک زون کے راستے پاکستان پہنچائی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی دوسری کھیپ کی منتقلی سے متعلق مشاورت جاری ہے۔