بشری بی بی کے دو بیٹوں اور بیٹی کو مبینہ کرپشن کیس میں نامزد کر دیا گیا

Bushra BiBi

اسلام آباد(زاہد گشکوری،ہیڈہم انویسٹی گیشن ٹیم)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے دو بیٹوں اور بیٹی کو مبینہ کرپشن کیس میں نامزد کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول سرکاری دستاویزات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بشری بی بی کے دو بیٹے اور بیٹی کو مبینہ کرپشن کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، خاور مانیکا

سرکاری دستاویزات کے مطابق موسی مانیکا، ابراہیم مانیکا اور مہرالنسا مانیکا کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے، ان ملزمان پر سرکاری ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

خاور مانیکا اس کیس میں مرکزی ملزم نامزد ہیں، سرکار کی زمین پرقیضہ کرنے اور کرپشن کے زریعے پیسہ بنانے کا الزام ہے۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

خیال رہے کہ عدالت نے خاور مانیکا کا 8روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔


متعلقہ خبریں