ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

بارش

الیکشن کے دن ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟پیشگوئی کردی گئی


ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال، کرم، وزیرستان، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم چترال اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال ، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں