چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل منتقل

pti

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، انہیں ہائی سیکیورٹی بیرک میں رکھا جائے گا، انہیں بی کلاس بیرک فراہم کی جائے گی۔

جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہیں جیل میں کمرہ و اٹیچ باتھ دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ایک ملازم 24 گھنٹے تعینات کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں