نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائیگا ، سرفراز بگٹی


نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نواز شریف کی گرفتاری کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں، بہت سارے لوگ نوازشریف کو خوش آمدید کرنے کی تیاری میں مشغول ہیں۔

الیکشن کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، سرفراز بگٹی

وزیر داخلہ نے کہا کہ وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کی آنکھ سے دیکھنا ہو گا، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔


متعلقہ خبریں