ڈالر کی قمیت میں مسلسل کمی ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 8 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 289 روپے 78 پیسے ہو گئی۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے گر کر 293 روپے پر آ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ سطح سے 20 دن میں 37 روپے نیچے آ گیا۔
ڈالر مزید سستا ، 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 8 پوائنٹس کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 385 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

