خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔
آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ذوالقرنین حسنات نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کی ٹیم سماعت کے موقع پر موجود تھی۔
سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا جہاں عدالتی عملے نے ان کی حاضری لگائی۔ بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود کے بھی جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی۔