پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی ہے۔
راولپنڈی میں پولیو وائرس کا انکشاف ، ہنگامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں ، پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں۔
واضح رہے کہ مصر نے پاکستان ، افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔