بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار


 بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔

خاور مانیکا نجی ایئر لائن سے دبئی جارہے تھے، ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر روک لیا۔

پولیس نے کئی بار ہمارے ساتھ بدتمیزی کی، خاور مانیکا

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق  خاور مانیکا کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے،ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔

ادھر ذرائع نے بتایا کہ خاور مانیکا سرکاری ملازم ہیں اور باہر جانے کا این او سی بھی ان کے پاس موجود تھا تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں