بی پی ایل ڈرافٹنگ، بابر اور محمد عامر سمیت پاکستان کے 14 کھلاڑی براہ راست ٹیموں میں شامل


بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ڈرافٹنگ اور ریٹینشن میں بابر اعظم اور محمد عامر سمیت پاکستان کے 14 کھلاڑیوں کو براہ راست ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کیلئے ڈرافٹنگ اور ریٹینشن کا سلسلہ جاری ہے، بی پی ایل کے اگلے سیزن کیلئے کھلاڑیو ں کی ڈرافٹنگ کی فہرست کا اجرا کردیا گیا،جس میں متعدد پاکستانی کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں براہ راست سائن کر لیے گئے۔

ورلڈکپ 2023 کی خطرناک ٹیم کونسی ہے؟ شعیب اختر نے بتا دیا

رنگ پور رائیڈرز نے بابراعظم اور احسان اللہ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا جبکہ کھلنا ٹائیگرز نے فہیم اشرف اور فورچون باریشل نے شعیب ملک، فخر زمان، محمد عامر اور عباس آفریدی کو براہ راست ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

اس کے علاوہ چٹاگرام چیلنجرز نے محمد حارث اور محمد حسنین، کومیلا وکٹورینز نے محمد رضوان، افتخار احمد، زمان خان، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

محمد آصف قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کو شامل کرنے پر بول پڑے

بی پی ایل کی اے کیٹیگری کی بیس پرائس 80 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے، اے کیٹیگری میں پاکستان کے شان مسعود، حیدرعلی شامل ہیں، 60 ہزار ڈالرز بیس پرائس کی بی کیٹیگری میں عثمان قادر، احمد شہزاد، اسامہ میر، محمد حفیظ، یاسر شاہ اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی سی کیٹیگری کی بیس پرائس 40 ہزار امریکی ڈالر مقرر ہے، اس کیٹیگری میں عثمان شنواری، شرجیل خان، شاہنواز دھانی، کامران اکمل، ارشد اقبال، حارث سہیل، محمد عمران، عبداللہ شفیق، عمید آصف، عامر یامین، عماد بٹ، ثمین گل، عاکف جاوید، احمد دانیال اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

پی سی بی اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر ڈیڈ لاک برقرار

بی پی ایل کی ڈی کیٹیگری کی پرائس 30 ہزار ڈالر ہے،جس میں سلمان ارشاد، سلمان علی آغا، انور علی، احسان عادل، عرفان خان، ذیشان اشرف، حسین طلعت، کامران غلام، عمر اکمل، رومان رئیس اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے عامر جمال، صائم ایوب، امام الحق، زاہد محمود اور محمد اخلاق کو بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں