آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے جمالیے، اہم رہنما پارٹی میں شامل ہو گئے

آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے جما لیے،  کئی اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے بلاول ہاس لاہور میں مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی، اوکاڑہ سے سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم میاں رشید بوٹی، حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد، چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن اتاشی ڈاکٹر مشتاق احمد بھی سابق صدر سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے بیٹے کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

تمام سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راجہ منوراحمد سمیت سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی بہو آمنہ قصوری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں