ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، سری لنکا سے شکست، پاکستان گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکا

ایشین گیمز میں جاری ویمنز کرکٹ مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے شکست کے بعد گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ میں گولڈ میڈل کا مقابلہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

میچ کے آغاز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 76 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے شوال ذوالفقار نے 16، منیبہ علی نے 13 اور عمیمہ نے 10 رنز بنائے۔

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا اگلے ماہ ایشین گیمز میں پھر ٹکرائیں گے

جواب میں سری لنکا نے صرف 16.3 اوورز میں 76 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کے پاس اب کانسی کا تمغہ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستان کا اگلا مقابلہ کانسی کے تمغے کیلئے بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔


متعلقہ خبریں