پورے پاکستان میں فائیو اسٹار ہوٹل بننے چاہئیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ

گورنر سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈالر 250 سے 255 تک آجائے گا، جو ڈالر ہاتھ نہیں آرہا تھا وہ ہاتھ آگیا ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سستی بجلی، گیس کی سپلائی صنعت کاروں اور صارفین تک پہنچے، اس پر بات ہوئی ہے۔ وزراء ہر مہینے کراچی کے صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔

ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مسائل اتنے گمبھیر ہیں کہ تین گھنٹے مسائل سنتے رہے، گیس اور پانی کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ بڑے بڑے مسائل پر ایکشن ہو رہے ہیں، افغان تارکین کا بڑا مسئلہ تھا اس پر بھی بات ہوئی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں فائیو اسٹار ہوٹل بننے چاہئیں، تاجروں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں