سعودیہ کے بعد دیگر ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے، اسرائیلی وزیر خارجہ


یروشلم: اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں دیگر ممالک بھی تسلیم کر لیں گے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودیہ عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد ایشیا اور افریقہ کے 6 سے 7 ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی بات اہم ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں بم دھماکہ، 20 افراد ہلاک، 45 زخمی

ایلی کوہن نے کہا کہ کئی ایسے مسلم ممالک کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی ہے جن کے ممالک اور اسرائیل کے درمیان کوئی رسمی تعلق بھی نہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے قومی دن پر اسرائیل کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی اور اسرائیل نے کہا کہ وہ سعودی شاہ، سعودی حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارک باد پیش کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں