ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

Dollar

ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کی شامت آگئی


امریکی ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ اور ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

2024میں ڈالر کی قیمت کیاہوگی؟ تہلکہ خیز پیشگوئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ان کے بارے میں چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے اس حوالے سے ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

درہم، ریال ، پاؤنڈ اور یورو کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پربھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔

حکومت ڈالر گھروں میں دبانے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرے گی اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے افراد کے گھروں اور نجی املاک پر چھاپے مارے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں