جناح ہاوس مقدمہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور


انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکن ملوث صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشاں طارق کی ضمانتوں کی درخواستوں کو منظور کرلیا، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیسل اختر کی بھی ضمانت کی درخواست کو منظور کر لیا گیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کر دیں۔


متعلقہ خبریں