امیدوار کے اخراجات کیلئے الگ اکائونٹ ، پیٹشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل ہو گی ، انتخابی رولز میں ترمیم 

ECP

الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کر دی۔

رولز میں تبدیلی کے تحت انتخابات سے متعلق پٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جا سکے گی ، الیکشن کمیشن کیس پر 180 روز میں فیصلہ سنائے گا، دوران سماعت التوا مانگنے پر 10 سے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سماعت میں 3 روز سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا۔ الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارم بھی جاری کر دیے ہیں ، ترمیم شدہ رولز پر 15 روز میں اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔

ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں کی جائیں، الیکشن کمیشن نے حکم دیدیا

امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لیے الگ بینک اکائونٹ کھولنا ہو گا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکائونٹ قابل قبول نہیں ہو گا۔ امیدوار انتخابی مہم پر مالی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے الگ بینک اکائونٹ کھولنے کا پابند ہو گا۔

رولز کے مطابق ریٹرننگ افسر امیدوار کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفس میں رزلٹ فراہم کرے گا۔ رولزتبدیلی کے تحت پوسٹل بیلٹ الیکشن ڈے سے پہلے آر او کو نہ ملنے پر ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کا اقدام چیلنج

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آر او امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ حوالے کرے گا اور آر او نتائج کے لیے فارم 47، 48، 49 خود مرتب کر کے سیل کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشن سے 15 روز پہلے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی پابند ہو ں گی۔

 


متعلقہ خبریں