فلم 3 ایڈیٹس کے معروف اداکار چل بسے

akhal mishra

فلم 3 ایڈیٹس کے معروف اداکار چل بسے


مشہور بھارتی اداکار اکھل مشرا کچن میں کام کرتے ہوئے گر کر انتقال کرگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکھل مشرا کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ سوزین برنرٹ نے کی۔

احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے

جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 58 سالہ اکھل گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔

اکھل سٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کررہے تھے جب وہ سلپ ہوکر گر پڑے.

حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگی اور جب انہیں اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون تھا۔

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے کیش پرائز کا اعلان کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت اکھل کی اہلیہ سوزین برنرٹ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں جو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے گھر پہنچیں لیکن تب تک ان کے شوہر جان کی بازی ہار چکے تھے.

یاد رہے کہ اکھل مشرا نے تھری ایڈیٹس میں لائبریرین ‘دوبے’ کا کردار نبھایا تھا جو آج بھی مقبول ہے۔


متعلقہ خبریں