ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی پیداوار میں اضافہ

گھی اور کوکنگ آئل

ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں ملک میں 50ہزار707 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 22.84 فیصدزیادہ ہے

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 41ہزار278 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔اسی طرح رواں سال جولائی میں ملک میں 121161 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 0.29 فیصدزیادہ ہے

گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 120806 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔پاکستان پام آئل کی 90 فیصد درآمد انڈونیشیا اور10فیصد ملائیشیا سے کرتا ہے، ملک میں تیل و گھی کی سالانہ کھپت 44 لاکھ ٹن کے لگ بھگ ہے، جس میں سالانہ بنیادوں پر دو سے تین فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں