ورلڈ کپ کے لئے شاندار ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، نسیم شاہ

NASEEM SHAH

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، انجری کے باعث نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ میں بہت ہی خوشی کے ساتھ اس بارے میں بتارہا ہوں کہ ورلڈکپ کے بڑے ایونٹ کے لیے شاندار ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی سرپرائز انٹری

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ افسوس میں اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں جو ہمارے ملک کی نمائندگی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے انشاء اللہ بہت جلد میدان میں اتروں گا،دعاؤں کے لیے میرے تمام مداحوں کا شکریہ!


متعلقہ خبریں