پی آئی اے کی ناقص خدمات پر مسافر کو لاکھوں روپے ہرجانہ دینے کا حکم

پی آئی اے pia

سیالکوٹ کی ضلعی عدالت نے قومی ائیرلائن کو صارف کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے صارف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قومی ایئرلائن کو ناقص خدمات کی فراہمی پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی ایئرلائن کو 2لاکھ 93 ہزار 234 روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے،شہری امیر حمزہ نے کنزیومر کورٹ میں دعوی دائر کیا تھا۔

پی آئی اے کی نجکاری، ادارے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع

شہری اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گیا تھا۔عمرہ پیکج کی مد میں سائل نے قومی ائیرلائن کو 9لاکھ 50ہزار روپے ادا کئے۔

پیکج میں واپسی کی ٹکٹ، رہائش، ٹرانسپورٹ، سحری و افطاری شامل تھی۔وطن واپسی کے لئے نکلنے لگا تو ہوٹل کے عملے سے فلائٹ کی منسوخی کا علم ہوا۔
قومی ائیر لائن نے ٹرانسپورٹ اور رہائش کا بندوبست نہیں کیا تھا۔


متعلقہ خبریں