پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں اضافے کے باعث بڑھیں، نگران وزیر خارجہ

اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کررہا ہے، پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، نگران وزیر خارجہ

نیویارک: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں بھی قیمتیں بڑھیں۔

غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ چین پاکستان کا ایک بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے اور چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں اور سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور ریلوے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے اور ہمارا بنیادی ہدف پاکستان میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی سی ایف کے تحت 5 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کیے ہیں جس کے لیے خلیجی ممالک سے معاہدے ہوں گے اور یہی خلیجی ممالک پاکستان میں بڑے شراکت دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سراج الحق نے معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں اور خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں بھی دی جا رہی ہیں جن کا بڑا ہدف عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں قیمتیں بڑھیں۔


متعلقہ خبریں