خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8دہشتگرد ہلاک، 5گرفتار

آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں كوہلاک جبكه 5كو گـرفتـار كـر لـيـاـ

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں آپریشن دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں سےمقابلہ میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھر، دہشت گردوں نے 31اگست کوجانی خیل میں فوجی قافلہ پر موٹر سائیکل سے خود کش حملہ بھی کروایا تھا، ہلاک دہشت گروں کے قبضر سر اسلحہ، بارود برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں