بوم بوم کے نام سے پہچانے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور موجودہ کپتان بابر اعظم کے درمیان شادی کی تقریب میں ہونے والی گفتگو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب میں بابر اعظم کی انٹری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو بابر کا والہانہ استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی، بابر اعظم اور شاہین خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے باتیں کر رہے ہیں۔ بابر کو اسٹیج پر آکر شاہین اور شاہد آفریدی سے بغل گیر ہوتے ہوئے اور پھر تصاویر بنواتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
‘آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے’، شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام
اس دوران جیسے ہی کپتان بابر اعظم بیٹھتے ہیں تو شاہد آفریدی ان سے سوال کرتے ہیں کہ ‘محمد رضوان نہیں آیا ساتھ؟ کہاں ہے رضوان؟’ جس پر قومی کپتان جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ چلا گیا۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید واضح کرتے ہیں کہ ‘رضوان پشاور چلا گیا ہے’۔
Mera Kaptaan #BabarAzam on #ShaheenShahAfridi wedding,,,, Complete Video 💪❤️🔥😉
Babar aur Shaheen kay sath sath poori team aik hai ,,,
بلیک میلرز کو جواب مل گیا ہوگا،،،،،خیر اللہ انکو نیک ہدایت دے آمین ،،،
یہ ٹیم فیملی کی طرح ہے اس میں دراڑ نہیں ڈال سکتے
One Team One Passion… pic.twitter.com/wfG54u3B8M— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 19, 2023
خیال رہے کہ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انکی شادی کی تقریب میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت شوبز اور سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔