انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے 88 پیسے کا ہو گیا

dollar

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرایک روپیہ 2 پیسے سستا ہوکر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے پر فروخت ہوتا رہا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے سستا ہو کر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہواتھا۔

یاد رہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں ذخائر کی برآمدگی کیلئے متعلقہ اداروں کی گھروں پر چھاپے مارنے کی حکمت عملی اختیار کرنے اطلاعات کے باعث گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔

واضح رہے ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے گذشتہ دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے 19پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں یکم ستمبر سے اب تک ڈالر 32روپے سستا ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں