‘آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے’، شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام

'آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے'، شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام

بوم بوم کے نام سے پہچانے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی طرف سے بیٹی کی رخصتی کے بعد جذباتی پیغام شیئر کرنے پر شائقین بھی افسردہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اپنی بیٹی انشا آفریدی اور داماد شاہین آفریدی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔ تصویر گزشتہ روز بارات کی ہے جس میں شاہد آفریدی شاہین اور انشا کو تھامے کھڑے ہیں۔

شاہین آفریدی اپنی دلہنیا لے آئے

شاہد آفریدی نے تصویر کے ساتھ ٹویٹ میں ایک شعر بھی لکھا جس میں وہ اپنی بیٹی کی رخصتی پر جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ابھی کل ہی کی بات تھی کہ گھر میں نور آیا تھا اور اب ان ہی آنکھوں کے سامنے وہ نور رخصت ہورہا ہے۔

سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ‘آپکے بابا کا دل ڈوبا ہوا ضرور ہے لیکن صبح کی کرن ایک امید لے کر آئی ہے۔’

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1704257330194399688

شاہد آفریدی کی اس ٹویٹ پر انکے چاہنے والے بھی افسردہ نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ ‘باپ کیلئے بیٹی رخصت کرنا سب سے مشکل وقت ہوتا ہے۔’  ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘شاہد بھائی ہمت رکھیں، اللہ دونوں کے نصیب اچھے کرے۔’

خیال رہے کہ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریب میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت شوبز اور سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گٸی ہے۔


متعلقہ خبریں