ضلع خیبر،ٹمبر مافیا کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی،ملوث اہلکار معطل

timber

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی انتظامیہ نے بگیاری فاریسٹ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ٹمبر ضبط کر لی اور ملوث اہکاروں کو معطل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹمبر کی سمگلنگ روکنے میں خیبر فاریسٹ ڈویژن کے عملے کی غفلت اور ناکامی کا نوٹس لیا اور  وادی تیراہ سے غیر قانونی لکڑی سے بھرے دو گوداموں کو سیل کر دیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر خیبر نے غفلت برتنے پر خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین کے رولز 6 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سات اہلکاروں کو 120 روز کے معطل کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ معاملے کی مزید تفتیش کے لیے دو افسران پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں