پی ٹی آئی کی مزید 3 وکٹیں گرگئیں

pti imran khan

پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب سے ایک اور جھٹکا لگ گیا، تین رہنمائوں نے پارٹی سے راستے الگ کر لیے۔ 

بورے والا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت 3 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، سابق رہنماں نے 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل کا جلد اعلان کرینگے۔

تحریک انصاف کے عہدیداران کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پنجاب کے علاقے بورے والا سے بھی سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کی تین بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں، سابق تحصیل ناظم عثمان احمد وڑائچ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری عمران ارشاد شامل ہیں۔

جہانگیر ترین نے ق لیگ اور پی ٹی آئی کی کئی اہم وکٹیں گرا دیں

پی ٹی آئی کو خیرآباد کہنے والے تینوں رہنماں نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 


متعلقہ خبریں