بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے، خالصتانی رہنما


کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل سے آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی ہے۔

آزاد خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہےکہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لیں گے، بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق خالصتان تحریک ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت ٹوٹےگا اور پنجاب آزاد ہوکر خالصتان بنےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے، ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلیں گے، بھارتی پنجاب کے لوگ آزادی چاہتے ہیں، ہمارا راستہ ریفرنڈم ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک لندن میں 31 اکتوبر 2021 کو 30 ہزار لوگوں سے شروع ہوئی، ہماری تحریک اب 1 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ آزاد خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں