سپریم کورٹ میں آئندہ 3 روز کریمنل اور سول مقدمات کی سماعت ہوگی، کاز لسٹ جاری

Supreme Court

سپریم کورٹ کی سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات کو ترجیح،آئندہ 3 روز کریمنل اور سول مقدمات کی سماعت ہوگی،20تا 22ستمبر تک کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔

رحیم یار خان ، گیس کے بڑے ذخائر دریافت

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ 3 روز کیلئے5بینچز کے سامنے225 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردئیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ 25مقدمات کی سماعت کرے گا۔

2024میں ڈالر کی قیمت کیاہوگی؟ تہلکہ خیز پیشگوئی

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 80مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 40مقدمات سنے گا۔

شاہین آفریدی اور بابراعظم میں تکرار کی افواہوں کا ڈراپ سین

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ میں 40مقدمات سماعت کیلئے مقررکئے گئے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بھی 40مقدمات سنے گا۔


متعلقہ خبریں