مہنگائی کیخلاف مہم جاری رکھیں گے، سراج الحق


 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کیخلاف مہم جاری رکھیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ یہ کرپشن، بدامنی، جہالت اور استحصال کے خلاف لڑائی ہے، امید ہے چیف جسٹس پاکستان ظلم کا خاتمہ کریں گے۔

غیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ایکسچینج کمپنی کے ملازمین گرفتار

انہوں نے کہا  ہے کہ دشمن چاند پر اور ہم چینی اور آٹے کیلئے سڑک پر بیٹھے ہیں، ملک میں پونے 3کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، پڑوسیوں کی کرنسی آج ہم سے مضبوط کیوں ہے؟۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل تنزلی کی طرف سے جارہے ہیں،نوجوان ملک چھوڑ رہے ہیں ،یہ نااہل اور کرپٹ حکمران ملک کے لئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔

700 ارب روپے کے 1809 مبینہ کرپشن کیس اور انکوائریاں دوبارہ کھل گئیں

انکا مزید کہنا تھا کہ  غریب کو روٹی دینے کیلئےشہباز شریف کپڑے بیچنے لندن چلا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں