عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

crude oil

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث قیمتیں ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 29 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.86 ڈالر فی بیرل پر طے پائی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 53 سینٹس بڑھ کر 91.00 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا۔ جبکہ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 97.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جون میں تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے دنیا بھر میں تیل کی تین چوتھائی قیمتوں کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب تیل کی عالمی منڈی کے دو سب سے بڑے کھلاڑیوں سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں کمی کو سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے جبکہ چینی ریفائنریز نے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں