وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے، حبا فواد کا شہبازگل کو جواب


سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے بیان پر جواب دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حبا فواد نے شہباز گل کے ایک بیان پر کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی نگران وزیراعظم سے ملاقات

انہوں نے کہا ہے کہ یہ کیا وفاداری ہوئی کہ عمران خان اقتدار میں آئے آپ امریکہ سے اسلام آباد آگئے،اور اب وہ جیل گئے تو آپ امریکہ پہنچ گئے؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر اور فواد چودھری پاکستان میں ہیں، پاسپورٹ بدل کر امریکہ نہیں پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں