قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ 

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چاروں گورنرز، وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔

ہم صرف اللہ کے غلام ہیں اور کسی کے نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسٰی

جسٹس قاضی فائز نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا ، 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہونے والے جسٹس قاضی فائز کے والد مرحوم قاضی محمد عیسیٰ آف پشین قیامِ پاکستان کی تحریک کے سرکردہ رہنما اور قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے۔

کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جسٹس قاضی فائز نے کراچی میں کراچی گرامر اسکول سے اے اوراو لیول کیا ، اور لندن کے انز آف کورٹ اسکول آف لاء سے بار پروفیشنل اگزامینیشن مکمل کیا۔

آڈیو لیکس تحقیقات، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کارروائی سے قبل اشتہار جاری کرنے کی ہدایت

جسٹس قاضی فائز 30 جنوری 1985 کو بلوچستان ہائیکورٹ میں اور مارچ 1998 میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بنے، 5 اگست 2009 ک بلوچستان ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز کا بطور چیف جسٹس دور بہت مختصر ہو گا، وہ 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں