راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار مشرقی اور جنوبی پنجاب ، خیبر پختونحوا کے بعض مقامات، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، دادو، سانگھڑ، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور خیرپور میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 75 فیصد ہے۔