اے وی سی سی پولیس کی کامیاب کارروائی ، بڑی گرفتاری عمل میں آگئی

avcc

اے وی سی سی پولیس کی کامیاب کارروائی بڑی گرفتاری عمل میں آگئی


اے وی سی سی پولیس نے داؤد افشانی ہسپتال نزد اولیاء مسجد داؤد گوٹھ سعیدآباد کراچی پر کاروائی کرتے ہوئے 1 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت علی نواز ولد محمد مرزا کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم سے 1125 گرام چرس بر آمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 130/23 بجرم دفعہ CNS 9(I)SR-3(c) تھانہ AVCC میں درج کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے۔ مزید انکشافات کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں