سونا 5600 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار ہو گئی

سونا (gold )

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں  24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.90 ریال، 22 قیراط ایک گرام 211.65 اور 18 قیراط 173.17 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونا 202.03 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,939.52 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,031.88 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,216.59 ریال اورایک کلو گرام سونا 232,511.44 ریال میں دستیاب رہا۔

 

 


متعلقہ خبریں