ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے دی


ایشیا کپ سوپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 266 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 259 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گیا۔

بھارت کی طرف سے شبمن گل 121، اکثر پٹیل 42 کے سوا کوئی کھلاڑی لمبی باری نہ کھیل سکا، ایشیا کپ کی فیورٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

تلک ورما 5، کے ایل راہول 19، ایشان کشن 5، سوریا کمار یادو 26، رویندر جدیجا 7 شردل ٹھاکر 11 اور محمد شامی 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کے مستفیض الرحمان 3، تنظیم الحسن اور مہدی حسن نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کی۔

اس سے پہلے بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 265 رنز بناسکی، کپتان شکیب الحسن نے 80 اور توحید ردوئے 54 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

بھارت کی طرف سے شردل ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں