ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر غصہ کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
اپنی ایک ٹوئٹ میں ایک سپورٹس صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا سے میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں بابر اعظم کافی غصے میں دکھائی دئیے اور وہ ساتھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے خوش نہیں تھے۔
اس موقع پر بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ خود کو زیادہ سپر سٹار نہ سمجھیں ، ورلڈ کپ سر پر ہے ، اگر ہم ایک ہو کر کھیلتے تو سری لنکا سے میچ جیت سکتے تھے ۔
Breaking: Babar Azam wasn’t happy with the players in the dressing room after the match. He told the players ‘Khud ko ziyada superstars na samjhein, World Cup sir pe hay. Agar hum aik ho kar khelte toh match jeet sakte thay’ Oh my captain, relax ☹️♥️
– via Qadir Khawaja… pic.twitter.com/GeSOM0yIG0
— Farid Khan (@_FaridKhan) September 15, 2023
