بابراعظم نے شکست کا ملبہ باؤلنگ اور فیلڈنگ پر ڈال دیا

babar azam

سری لنکا کے ہاتھوں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شکست پر بابراعظم نے ملبہ باؤلنگ اور فیلڈنگ پر ڈال دیا۔

پاکستانی ٹیم 252 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور سری لنکا نے آخری گیند پر ٹارگٹ حاصل کر کے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ایشیا کپ، پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

میچ کے بعد بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا نے بہتر کرکٹ کھیلی، ہماری باؤلنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں ہمارے باؤلرز اچھی گیندیں نہیں کرا سکے، درمیان اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کر سکے، آغاز اچھا کیا اور اختتام بھی۔


متعلقہ خبریں