چینی کی قیمتیں کریش کر گئیں

کوئٹہ، فی کلو چینی کی قیمت بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی

ملک بھر میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاون کے بعد چینی کی قیمتیں کریش کر گئیں۔ کئی شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 80 روپے تک کم ہو گئی ہے۔ 

ملک کے مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد فی کلو چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید کمی کے بعد 152 روپے کلو پر آگئی ہے، 10 روز کے دوران ہول سیل میں چینی کی قیمت 26 روپے کلو کم ہوچکی ہے

اس کے علاوہ ریٹیل میں چینی کی قیمت 160 روپے کلو پر آگئی ہے، 10 روز میں فی کلو چینی کا بھاؤ 30 روپے کم ہوا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں بھی چینی کی قیمت میں واضح کمی آنے لگی ہے، فی کلو چینی کی قیمت 190 سے کم ہوکر 160 روپے تک ہو گئی۔


متعلقہ خبریں