انٹر بینک میں ڈالر 1.32 ، اوپن مارکیٹ میں 3 روپے سستا

غیر ملکی قرض

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 32 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 297 روپے ، 50 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 298 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 52 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 643 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 590 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں