پشاور پولیس نے منشیات کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔
داؤدزئی میں رات 10 بجے کے بعد نقل و حرکت پر پابندی ہو گی ، اس حوالے سے داؤدزئی ، ڈاگئی، ملاخان اور شاہ عالم پولیس نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
پشاور: منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کا انکشاف
پولیس کا کہنا ہے کہ قبرستان، دریا کنارے یا کھیتوں میں رات کے وقت بغیر کسی ٹھوس وجہ کے گھومنے والے افراد کیخلاف کارروائی ہو گی ، جبکہ منشیات کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کیلئے تھانے آنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے استعمال میں اضافے کے باعث ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔