پاکستانی ٹیم پھر نمبر ون بن گئی

Cricket Team

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر ایک روزہ میچوں کی نمبر ون ٹیم بن گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچوں کی رینکنگ جاری کر دی۔ جس کے مطابق پاکستانی ٹیم ایک بار پھر ایک روزہ میچوں کی نمبر ون ٹیم بن گئی۔

آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا

آسٹریلیا 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 227 رنز پر ہی ڈھیر ہو گیا تھا۔ ایڈن مارکرم 102 کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔


متعلقہ خبریں