جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں، ذکا اشرف کا قومی ٹیم کو پیغام

zaka ashraf

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھارت کے خلاف عبرت ناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس لیے حوصلہ نہیں ہارنا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، آپ ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ مسلسل جیتتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp