مختلف بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 20روپے تک اضافہ


ڈبل روٹی سمیت مختلف بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 20روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے،حکومتی کارروائیوں کے نتیجے میں چینی کی قیمتو ں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

بیکری کی مصنوعات بنانے والی مختلف کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے مطابق 349گرام بریڈ کی قیمت10روپے اضافے سے120روپے،500گرام بریڈ کی قیمت150سے بڑھ کر 160روپے،800گرام بریڈ کی قیمت220سے بڑھ کر230روپے ہو گئی ہے۔

بن 5روپے اضافے سے 50روپے، 175گرام فروٹ کیک کی قیمت20روپے اضافے سے 200روپے،100گرام فروٹ کیک کی قیمت 10روپے اضافے سے100روپے، باقر خانی کا ڈبل پیک (2عدد)10روپے اضافے سے90روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف

رس کا بڑا پیکٹ جو 250روپے میں فروخت ہو رہا تھا اس کی قیمت 20روپے اضافے سے 270روپے جبکہ چھوٹا پیکٹ 10روپے اضافے سے130سے بڑھ کر140روپے،سٹینڈرڈ سائز کیک(کشتی کیک)کی قیمت5روپے اضافے سے35روپے جبکہ چار عدد برگر کے پیکٹ کی قیمت10روپے اضافے سے120روپے مقرر کر دی گئی،ان قیمتوں کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور ہول سیل قیمت10روپے کم ہو گئی۔چند روز قبل تک چینی کا جو پچاس کلو بیگ 8800روپے میں فروخت ہو رہا تھا اب اس کی قیمت میں 500روپے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ہول سیل قیمت166روپے کلو تک آ گئی ہے،مختلف علاقوں میں پرچون سطح پر چینی کی175سے180روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔


متعلقہ خبریں