بنی گالہ: عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ نہ ملنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑیوں (کارکنان) نے بنی گالہ جانے والے راستوں پراحتجاج شروع کردیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین کے باعث آمد و رفت کے راستے بند ہوکر رہ گئے ہیں۔
واقعات کے مطابق پی پی تین سے تحریک انصاف سے انتخابی ٹکٹ کے حصول میں ناکام رہنے والے اکبر خان تنولی اور ان کے حامیوں نے بنی گالہ کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
پی کے 87 بنوں کے کارکنان بھی عمران خان کی رہائش بنی گالہ کے باہر دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جڑانوالہ کے حلقہ پی پی 100 سے تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کی بھی بنی گالہ آمد ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کے لیے 173 امیداواروں کے نام فائنل کیے ہیں۔