ڈالر مزید سستا ، تین ہفتوں کے بعد 300 سے نیچے آ گیا ، روپے کی قدر بحال ہونا شروع

ڈالر (dollar)

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ، روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا، تقریبا تین ہفتوں کے بعد ڈالر299 روپے کا ہو گیا۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے  100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 784 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں