بھارتی دوشیزہ نسیم شاہ سے ملاقات کیلئے سری لنکا پہنچ گئی


کولمبو میں پاک بھارت میچ کیلئے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہوگئی۔

نسیم شاہ کی بھارتی فین ایشا شاہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو پہنچی۔

ایشا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بولر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

بھارتی لڑکی نے کہا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی Reels بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گنا ہ ہے؟

نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتی کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ایشا شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سارے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن میرا فیورٹ نسیم شاہ ہے۔


متعلقہ خبریں